شہباز شریف والدہ کے ہمراہ آج نواز شریف ، مریم اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کرینگے، 10میئرز بھی ملیں گے

شہباز شریف والدہ کے ہمراہ آج نواز شریف ، مریم اور کیپٹن صفدر سے ملاقات ...
شہباز شریف والدہ کے ہمراہ آج نواز شریف ، مریم اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کرینگے، 10میئرز بھی ملیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف اپنی والدہ کے ہمراہ آج اڈیالہ جیل میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کریں گے ، وہ قائد ن لیگ کو ملک کی سیاسی صورتحال اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے حوالے سے بریف بھی کریں گے۔

اس بات کا بھی قومی امکان ہے کہ صدر ن لیگ حنیف عباسی سے بھی ملاقات کرینگے اور این اے 60 کیلئے مجوزہ امیدوار کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ پنجاب کے دس بڑی شہروں کے میئر آج جمعرات کو اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کرینگے۔

ذرائع کے مطابق 6 میئررات گئے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں ، ان میں میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ، میئر فیصل آباد ملک رزق ، میئر بہاولپور عقیل انجم ہاشمی ، میئر سیالکوٹ چودھری توحید اختر ، میئر گجرات حاجی ناصر محمود ، میئر ڈی جی خان شاہد حمید چانڈیو شامل ہیں جبکہ میئر سرگودھا ملک اسلم نوید اور میئر ملتان چودھری نوید ارائیں آج صبح راولپنڈی پہنچیں گے جو میئر راولپنڈی سردار نسیم خان کے ہمراہ دن نو بجے اڈیالہ جیل جائیں گے۔