نمبر گیم پی ٹی آئی کے حق میں نہیں،کسی وقت پانسا پلٹ سکتاہے:خورشید شاہ

نمبر گیم پی ٹی آئی کے حق میں نہیں،کسی وقت پانسا پلٹ سکتاہے:خورشید شاہ
نمبر گیم پی ٹی آئی کے حق میں نہیں،کسی وقت پانسا پلٹ سکتاہے:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت بنانے کے لئے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کیوں کہ ان کے بغیر ان کی نمبر گیم مکمل نہیں ہو رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی تک اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، نمبر گیم تحریک انصاف کے حق میں نہیں ،انکی نمبر گیم میں بہت کم فرق ہے ، پانسا کسی بھی وقت پلٹ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان تحریک انصاف کی ساری سیاست کا دارو مدار ایم کیو ایم پر ہے ، اب دیکھتے ہیں ایم کیو ایم کیا فیصلہ کرتی ہے ،مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی،ایم ایم اے ودیگروزیراعظم کیلئے مشترکہ امیدوار دینگے ،ہم سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے بھی مشترکہ امیدوار دیں گے۔انہوں نے کہا 9 یا10 اگست کو حلف ہوگا اس سے پہلے معاملات طے کر لیں گے۔