بانی متحدہ کیخلاف گھیرا تنگ‘برطانوی تفتیش کاروں کا دورہ پاکستان

بانی متحدہ کیخلاف گھیرا تنگ‘برطانوی تفتیش کاروں کا دورہ پاکستان
بانی متحدہ کیخلاف گھیرا تنگ‘برطانوی تفتیش کاروں کا دورہ پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے برطانوی قانونی فرم کی خدمات حاصل کرلیں۔ بدھ کوکراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی متحدہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ برطانوی تفتیش کاروں نے پاکستان میں بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کئی دوسرے ممالک سے بھی شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ اب تک 69 بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات سامنے آچکی ہیں جن کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خدمت خلق فاو¿نڈیشن کے فنڈز بھی غلط ڈھنگ سے استعمال کیے گئے۔ متحدہ کے ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز اور ڈپٹی میئر کے ذریعے رقوم منتقل کی جاتی رہیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں پیش رفت سے عدالت کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے بانی ملک دشمن سرگرمیوں اور کراچی میں قتل و غارت میں بھی ملوث ہیں۔ نیب، رینجرز اور دیگر اداروں سے بھی معلومات طلب کی گئی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ذریعے دوسرے ممالک سے بھی معلومات منگوائی گئی ہیں۔ برطانوی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے بھی بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔