مریم نے جیل میں کتاب لکھنا شروع کردی

مریم نے جیل میں کتاب لکھنا شروع کردی
مریم نے جیل میں کتاب لکھنا شروع کردی

  



راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں کتاب لکھنا شروع کردی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اس وقت احتساب عدالت کی طرف سے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا کاٹ رہی ہیں اور وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اخباری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز نے جیل میں کتاب لکھنا شروع کردی ہے اور کسی بھی وقت یہ خبر سامنے آسکتی ہے کہ مریم نواز کی انکشافات سے بھرپور کتاب سامنے آرہی ہے اور پھر اس کتاب کی پوری دنیا میں مارکیٹنگ کی جائے گی۔

ابھی مریم نواز کی کتاب کو خفیہ رکھا جارہا ہے لیکن جیل انتظامیہ بھی اس حوالے سے الرٹ ہے۔ مریم نواز کتاب میں جو بھی لکھتی ہیں وہ نوٹس ان سے ملاقات کرنے کے لئے جو بھی آئے اسے دے دیتی ہیں اور مریم نواز جیل میں جو کتاب لکھنے جارہی ہے وہ منظر عام پر بھی آجائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...