جاوید لطیف کے گن مینوں نے رکشہ ڈرائیور کی ناک توڑ دی

جاوید لطیف کے گن مینوں نے رکشہ ڈرائیور کی ناک توڑ دی
جاوید لطیف کے گن مینوں نے رکشہ ڈرائیور کی ناک توڑ دی

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) نواز لیگ کے نومنتخب ایم این اے میاں جاوید لطیف کے گن مینوں نے رکشہ ڈرائیور کو کرایہ مانگنے کی پاداش میں اس کو رکشہ سمیت فیکٹری میں لیجا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکی ناک اور بازو کی ہڈی توڑ دی، واقعہ کی اطلاع پر رکشہ ڈرائیورز نے بتی چوک میں ٹائر جلا کراحتجاج کیا،پولیس نے دوگن مینوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ محلہ رسول نگر کا رہائشی نوجوان محمد ریاض اپنے رکشہ پر بتی چوک کھڑا تھا کہ لیگی ایم این اے کے گن مین ان کی فیکٹری جانے کیلئے سوار ہوگئے فیکٹری پہنچ کر رکشہ ڈرائیور نے ان سے کرایہ کا تقاضا کیا تو انہوں نے فیکٹری ملازمین کی مدد سے اس کو اٹھا کر فیکٹری میں لیجاکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،ریاض ان سے جان چھڑا کے باہر پہنچا تو اسکے ساتھی اس کی حالت دیکھ کر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بتی چوک کو چاروں اطراف سے ٹائر جلاکر بلاک کردیا جو کئی گھنٹہ تک جاری رہا، پولیس نے رکشہ ڈرائیوروں کے مطالبہ پرملزمان محمد عثمان اور محمد یونس کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کو میاں جاوید لطیف کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ،بعدازاں مظاہرین منتشر ہوگئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ