12 ہزار 402 امیدوار ، 47کروڑ کے لگ بھگ فیس ملی

12 ہزار 402 امیدوار ، 47کروڑ کے لگ بھگ فیس ملی
12 ہزار 402 امیدوار ، 47کروڑ کے لگ بھگ فیس ملی

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) عام انتخابات 2018، کے سلسلے میں ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 840 نشستوں پر 12ہزار 402 امیدواروں نے حصہ لینے والے امیدواروں سے 46کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کی 3631فیس حاصل ہوئی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی 270 نشستوں پر انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فیس کی مد میں دس کروڑ 89 کروڑ 30 ہزار روپے جمع کرائے ، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 139 نشستوں 1680 امیدواروں سے پانچ کروڑ چار لاکھ روپے حاصل ہوئے ، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 39 نشستوں پر 760 امیدواروں سے 2کروڑ 28 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی، بلوچستان سے قومی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر 303 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جنہوں نے کاغذات نامزدگی کی مد میں مجموعی طور پر 90لاکھ 90ہزار روپے جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کے سلسلے میں ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 840 نشستوں پر 12 ہزار 402 امیدواروں نے حصہ لیاہے۔ الیکشن کمیشن کو ان امیدواروں سے 46 کروڑ 91لاکھ روپے سے زائد کی فیس حاصل ہوئی۔ قومی اسمبلی کی 270 نشستوں پر انتخاب میں حص لینے والے 3631 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فیس کی مد میں دس کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار روپے جمع کرائے۔ اس ضمن میں پنجاب سے قومی اسمبلی کی 139 نشستوں 1680 امیدواروں سے پانچ کروڑ چار لاکھ روپے حاصل ہوئے۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر 303 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جنہوں نے کاغذات نامزدگی کی مد میں مجموعی طور پر 90 لاکھ 90 ہزار روپے جمع کرائے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 39 نشستوں پر 760 امیدواروں سے 2کروڑ 28 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔

مزید : الیکشن /علاقائی


loading...