بینک تو اس رقم کو بھول چکے تھے، قرض معافی والی رقم ڈیمز کیلئے مختص کریں گے، چیف جسٹس پاکستان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قرض معافی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینک تواس رقم کوبھول چکے تھے،قرض معافی والی رقم ڈیمزکیلئے مختص کریں گے،مقدمات جلدنمٹانے کیلئے خصوصی ٹربیونل تشکیل دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے 54 ارب روپے قرض معافی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قرض واپس کرنے والوں کومہلت دیں گے،قرض واپس نہ کرنے والوں کے مقدمات بینکنگ کورٹ کوبھجوادیں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ بینکنگ کورٹ جانے والوں کومکمل رقم بطورسیکیورٹی جمع کراناہوگی۔