قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے: شہبازشریف

قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے: شہبازشریف
قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے: شہبازشریف

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے دوران انہیں الیکشن کے بارے میں مکمل آگاہ کیا، وہ پر±عزم دکھائی دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے اور احتجاج سے متعلق نواز شریف کو بھی آگاہ کردیا ہے، ابھی ہم نے آواز نہ اٹھائی تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھاکہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ نوازشریف سے کوئی نہیں چھین سکتا۔آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں لائحہ عمل پر غور ہوگا۔

مزید : قومی


loading...