عمران جو وزارت دیں قبول کرلوں گا، خواہش کوئی نہیں: شیخ رشید

عمران جو وزارت دیں قبول کرلوں گا، خواہش کوئی نہیں: شیخ رشید
عمران جو وزارت دیں قبول کرلوں گا، خواہش کوئی نہیں: شیخ رشید

  



لاہور (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس کے مشکور ہیں، پی ٹی آئی مرکز سمیت تین صوبوں میں حکومت بنانے جارہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق نیب کیلئے خام مال ہیں۔ عوام نے الیکشن میں لوٹ مار کرنے والے سیاستدانوں کو مسترد کردیا ہے۔ 8 دفعہ ایم این اے منتخب ہوکر اسمبلی میں جانا میرے لئے اعزاز ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ان کا کہنا تھا چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، اب بھی اگر پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہوا تو چین ساتھ ہوگا، سی پیک پر امریکہ کو تحفظات ہیں جس کے باعث مسائل پید اہورہے ہیں، ملک و قوم سی پیک پر متحد ہے، سی پیک سے پورے خطے میں تبدیلی آرہی ہے جو مخالفین کو ہضم نہیئں ہورہی، اسی وجہ سے سی پیک کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا میرے راولپنڈی والے حلقے جہاں الیکشن ملتوی ہوا تھا میں اب الیکشن ہونے جارہا ہے، میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا مشکور ہوں، میرا بھتیجا راشد شفیق الیکشن لڑے گا مگر اس کا انتخابی نشان پی ٹی آئی کا بیٹ ہوگا، میری جماعت پی ٹی آئی کی اتحادی ہے، میری وزارت کیلئے کوئی خواہش نہیں، وزیراعظم عمران خان جو وزارت دیں گے قبول کرلوں گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا میرے پاس 8 بار اسمبلی میں جانے کا ریکارڈ آگیا ہے، پہلے یہ ریکارڈ چوہدری نثار کے پاس تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور