صاف پانی کمپنی سکینڈل میں اہم پیشرفت، سابق سی ای او وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار،سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا

صاف پانی کمپنی سکینڈل میں اہم پیشرفت، سابق سی ای او وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ ...
صاف پانی کمپنی سکینڈل میں اہم پیشرفت، سابق سی ای او وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار،سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب صاف پانی کمپنی سکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ،سابق سی ای اووسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کوتیارکو ہو گئے ہیں ،وسیم اجمل نے مہنگے ٹھیکے دینے کاملبہ شہبازشریف پرڈال دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بعد سابق سی او وسیم اجمل بھی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔
وسیم اجمل نے نیب کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیاجس میں وسیم اجمل نے مہنگے ٹھیکے دینے کاملبہ شہبازشریف پرڈالتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے کہنے پر لوکل کی بجائے انٹرنیشنل کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے اورجو ٹھیکے دیئے گئے ہیں وہ مہنگے دیئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ 4 افسران اور2 بورڈممبرزنے بھی مداخلت کی۔