عدنان اکمل کا آپریشن کامیاب ، ڈاکٹروں کا 8 روز آرام کا مشورہ

عدنان اکمل کا آپریشن کامیاب ، ڈاکٹروں کا 8 روز آرام کا مشورہ
عدنان اکمل کا آپریشن کامیاب ، ڈاکٹروں کا 8 روز آرام کا مشورہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کا آپریشن کامیاب ہو گیاہے اور ان کے گردے کی پتھری نکال دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اور کامران اکمل کے بھائی عدنان اکمل نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پرتازہ تصویر بھی جاری کی جس کے ساتھ پیغام میں انہو ںنے پاکستانی عوام سے دعاﺅں کیلئے اپیل کی ہے ۔عدنان اکمل کا کہناتھا کہ مہربانی فرما کر میرے لیے دعاکریں کیونکہ مجھے آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اگر اپنے گھر والوں کو بہترین تحفہ دینا چاہتے ہیں تو صحت کا ہو تاہے ۔عدنان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز نے 8 روز آرام کا مشورہ دیاہے ۔

مزید : کھیل