ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو تیسری بار نوازشریف سے ملاقات سے روک دیا گیا

ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو تیسری بار نوازشریف سے ملاقات سے روک دیا گیا
ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو تیسری بار نوازشریف سے ملاقات سے روک دیا گیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کو سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات سے روک دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے تیسری بارملاقات سے روکاگیاہے،سیکرٹری داخلہ اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کوخطوط تک لکھے۔

ن لیگ کی رہنما نے الزام عائد کیا کہ جیل کے باہرکھڑے اہلکاروں نے مجھ سے بدتمیزی کی ،ان کا کہناتھا کہ جیل کے باہربھی کھڑے ہونے نہیں دیا جا رہا۔

ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز اور جاوید لطیف کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازسے ملاقات کا آج دن ہے،ن لیگ کی مرکزی قیادت ملاقات کیلئے جیل پہنچ چکی ہے جبکہ کچھ رہنماﺅں کو فہرست میں نام شامل نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...