حسین لوائی اورطحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت:عدالت نے ایف آئی اے کو دلائل دینے کے لیے آخری مہلت دے دی

حسین لوائی اورطحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت:عدالت نے ایف آئی اے کو دلائل ...
حسین لوائی اورطحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت:عدالت نے ایف آئی اے کو دلائل دینے کے لیے آخری مہلت دے دی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ نجی بینک حسین لوائی اورطحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت میں عدالت نے ایف آئی اے کو دلائل دینے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پرایف آئی اے نے دلائل نہ دیے تودرخواست ضمانت پرفیصلہ سنادیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ نجی بینک حسین لوائی اورطحہٰ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔ا س موقع پر ایف آئی اے پراسیکیوٹرعدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسرعلی ابڑوعدالت سے غیر حاضر رہے ،ایف آئی اے کی جانب سے دوبارہ درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکردی گئی جس پر ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایاکہ ہم نے24 جولائی کو درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کرلیے تھے اگر ایف آئی اے دلائل نہیں دیناچاہتی تودرخواست ضمانت پرفیصلہ سنایاجائے،ایف آئی اے جوڈیشل پالیسی کی خلاف ورزی کررہی ہے۔عدالت نے استدعا منظور کرلی اورایف آئی اے کو دلائل دینے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پرایف آئی اے نے دلائل نہ دیے تودرخواست ضمانت پرفیصلہ سنادیں گے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...