پروٹوکول لوں گا نہ لینے دوں گا ، عمران خان کی وفاقی وزراءسمیت دیگر متوقع عہدیداروں کو واضح ہدایت

پروٹوکول لوں گا نہ لینے دوں گا ، عمران خان کی وفاقی وزراءسمیت دیگر متوقع ...
پروٹوکول لوں گا نہ لینے دوں گا ، عمران خان کی وفاقی وزراءسمیت دیگر متوقع عہدیداروں کو واضح ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتہائی شاندار اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ” خود پروٹوکول لوں گا اور نہ ہی کسی کو لینے دوں گا ، عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں ۔“
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کے دوران یہ واضح کر دیاہے کہ وہ خود بھی پروٹوکول نہیں لیں گے اور نہ ہی کسی کو لینے دیں گے جبکہ وزیراعظم ، وفاقی وزراءاور صوبائی وزراءکا پروٹوکول کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان خود وزیراعظم ہاﺅس میں نہیں بلکہ منسٹر انکلیو کے سپیکر ہاﺅس میں قیام پر غور کر رہے ہیں ،جبکہ وزراءعمران خان کے ایس او پی کے پابندہوں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -