فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت:سربراہ کمیشن کا 1ہفتے میں غیرلائسنس یافتہ کمپنیوں کاٹھیکامنسوخ کرنے کا حکم

فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت:سربراہ کمیشن کا 1ہفتے میں غیرلائسنس یافتہ ...
فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت:سربراہ کمیشن کا 1ہفتے میں غیرلائسنس یافتہ کمپنیوں کاٹھیکامنسوخ کرنے کا حکم

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت میں سربراہ کمیشن نے سیکرٹری صحت سے سرکاری ہسپتالوں میں پانی فراہمی کے ٹھیکوں کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے 1ہفتے میں غیرلائسنس یافتہ کمپنیوں کاٹھیکامنسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔سربراہ کمیشن نے غیرلائسنس یافتہ کمپنیوں کی جانب سے پانی کی فروخت پراظہارتشویش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ غیرلائسنس یافتہ کمپنیوں کی نوابشاہ ہسپتال میں پانی فراہمی پرتشویش ہے،پی ایس کیوسی اے کراچی اوردیگراضلاع کے ہسپتالوں سے پانی کے نمونے حاصل کرے اور ہسپتالوں میں غیرمعیاری پانی کی فراہمی کےخلاف کارروائی کرے اورچیف سیکرٹری اورآئی جی پی ایس کیو سی اے کے ساتھ تعاون کریں۔سربراہ کمیشن نے1ہفتے میں غیرلائسنس یافتہ کمپنیوں کاٹھیکامنسوخ کرنےکاحکم دیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے سرکاری ہسپتالوں میں پانی فراہمی کے ٹھیکوں کی تفصیلات طلب کر لیںاور کمیشن نے پی ایس کیو سی اے کومختلف ہسپتالوں کاپانی ٹیسٹ کرنےکاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ذمہ داروں کے خلاف مجرمانہ غفلت کے تحت کارروائی کی جائے گی اور اگر ٹھیکامنسوخ نہ کیاگیاتومحکمہ صحت ودیگرکےخلاف کارروائی ہوگی۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...