جاپانی مرد کا پاکستانی لڑکی پر بدترین تشدد، جسم پر جگہ جگہ نشان ڈال دیئے کیونکہ۔۔۔وجہ جان کر ہر پاکستانی کو غصہ آ جائے

جاپانی مرد کا پاکستانی لڑکی پر بدترین تشدد، جسم پر جگہ جگہ نشان ڈال دیئے ...
جاپانی مرد کا پاکستانی لڑکی پر بدترین تشدد، جسم پر جگہ جگہ نشان ڈال دیئے کیونکہ۔۔۔وجہ جان کر ہر پاکستانی کو غصہ آ جائے

  



پنوم پن(مانیٹرنگ ڈیسک) کمبوڈیا میں ایک جاپانی مرد نے پاکستانی لڑکی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا، جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر ہر پاکستانی غصے میں آ جائے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق اس پاکستانی لڑکی کا نام عینی خان ہے جو کمبوڈیا میں رہائش پذیر ہے۔

اس پر تشدد کرنے والا جاپانی شخص اس کا بوائے فرینڈ تھا جو اسے اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ اس بار اس نے عینی کو اس قدر پیٹا کہ اس کے جسم پر جگہ جگہ نیل پڑ گئے اور تشدد سے آنکھیں تک سرخ ہو گئیں۔ عینی نے اپنی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کی ہیں اور اس جاپانی شخص کی تصاویر اور شناختی کاڈر کی تصویر بھی۔

عینی نے لکھا ہے کہ ”اس شخص کا نام ’جن تاکیگوچی‘ ہے جو جاپانی ایک کاروباری شخص ہے۔ وہ جاپان کے شہر تویاما کا رہنے والا ہے تاہم کاروبار کے لیے کمبوڈیا میں مقیم تھا جہاں میری اس ملاقات ہوئی۔ ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور ہم ایک ساتھ رہنے لگے۔ تاہم جلد ہی اس نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور اس بار تو اس نے تشدد کی حد ہی کر دی۔اس بار وہ مجھے پیٹنے کے بعد کمبوڈیا سے فرار ہو کر واپس جاپان چلا گیا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ دنیا اس شخص کو پہچان لے اور کوئی دوسری عورت اس کے تشدد کا شکار نہ ہو۔ یہ شخص بلا وجہ مجھے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اس کے روئیے سے لگتا تھا جیسے اسے عورتوں سے ہی نفرت ہو، اس نے مجھ سے تعلق ہی شاید مجھے اذیت دینے کے لیے قائم کیا تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...