دو ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی: بہترین انصاف کیلئے شفاف ٹرائل کی تمام شرائط پوری کرنا ضروری ہیں، وکیل خواجہ حارث

دو ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی: بہترین انصاف کیلئے شفاف ٹرائل کی تمام ...
دو ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی: بہترین انصاف کیلئے شفاف ٹرائل کی تمام شرائط پوری کرنا ضروری ہیں، وکیل خواجہ حارث

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کی اپیلوں پر سماعت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا دلائل دیتے ہوئے کہناتھا کہ بہترین انصاف کیلئے شفاف ٹرائل کی تمام شرائط پوری کرنا ضروری ہیں، یہ معاملہ کسی بددیانتی کا نہیں، جانبداری اور غیر جانبداری کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کی اپیلوں پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔اس موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایک کیس کا فیصلہ دینے کے بعد انہیں دوسرے ریفرنس نہیں سننے چاہئیں، شاید وہ پوری ایمانداری سے ہی کیس سن رہے ہوں تاہم ہم صرف یہ چاہتے ہیں ٹرائل میں جانبداری کا کوئی تاثر بھی باقی نہ رہے۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ بہترین انصاف کیلئے شفاف ٹرائل کی تمام شرائط پوری کرنا ضروری ہیں، یہ معاملہ کسی بددیانتی کا نہیں، جانبداری اور غیر جانبداری کا ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد


loading...