پنجاب میں اب تحریک انصاف کے پاس کتنی نشستیں ہوگئیں ؟اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

پنجاب میں اب تحریک انصاف کے پاس کتنی نشستیں ہوگئیں ؟اب تک کی سب سے بڑی خبر ...
پنجاب میں اب تحریک انصاف کے پاس کتنی نشستیں ہوگئیں ؟اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی 83 خوشاب سے آزاد امیدوار غلام رسول سنگا بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ متعدد آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ 23آزاد اور ق لیگ کے 8 ایم پی ایز کے ساتھ 297 کی براہ راست منتخب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نمبر 154ہوگئے ہیں اور وہ باآسانی اپنی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔
پنجاب سے پی ٹی آئی میں اب تک 23 آزاد امیدوار شامل ہوچکے ہیں جن میں پی پی 7 سے راجا صغیر احمد، پی پی 46 سے سید سعید الحسن، پی پی 97 سے محمد اجمل چیمہ، امیر محمد خان پی پی 89 ، سعید اکبر خان پی پی 90 ، خاور شاہ پی پی 203 ، محمد عمر فاروق پی پی 106 ، فیصل حیات پی پی 125 ، حسین جہانیاں گردیزی پی پی 204 ، شیخ سلمان نعیم پی پی 217 ، فدا حسین پی پی 237 ، شوکت لالیکا پی پی 238 ، سردار عبدالحئی دستی پی پی 270 ، باسط بخاری پی پی 272 ، خرم لغاری پی پی 275 ، طاہر محمود رندھاوا پی پی 282 ، سید رفاقت علی گیلانی پی پی 284 ، محمد حنیف پتافی پی پی 289 ، تیمورلالی پی پی 93 ، رائے تیمور بھٹی پی پی 124 اور مہر اسلم بھروانہ پی پی 127 شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت سازی کیلئے 149 ارکان کی حمایت درکار ہے تاہم تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 154 ہوگئی ہے۔ آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کو ملنے والی مخصوص نشستوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا اور ممکنہ طور پر اس کی 371 کے ایوان میں 192 سے زائد نشستیں ہوجائیں گی۔