فیصل آباد میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی مکمل، عابد شیر علی کو کتنے ووٹ ملے اور فرخ حبیب کو کتنے؟ بلاآخر پتا چل گیا

فیصل آباد میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی مکمل، عابد شیر علی کو کتنے ووٹ ملے اور فرخ ...
فیصل آباد میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی مکمل، عابد شیر علی کو کتنے ووٹ ملے اور فرخ حبیب کو کتنے؟ بلاآخر پتا چل گیا

  



فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کو پوسٹل بیلٹ میں 36 جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار فرخ حبیب کو 103 ووٹ ملے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عابد شیر علی کی حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست ریٹرنگ افسر نے مسترد کر دی ہے جس کے بعد گنتی کا عمل بھی روک دیا گیاہے جبکہ 220 پولنگ بیگز کے گنتی ہونے والوں ووٹوں کا نتیجہ کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے ایک لاکھ 12 ہزار 740 کامیاب ٹھہرے تھے جبکہ ان کے مدمقابل عابد شیرعلی نے ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ حاصل کئے۔

مزید : قومی


loading...