یکے بعد دیگرے مختلف ممالک کے سفیروں کی بنی گالہ آمد، وہاں عمران خان انہیں کھانے پینے کے لیے کیا پیش کرتے ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی عش عش کر اٹھے گا

یکے بعد دیگرے مختلف ممالک کے سفیروں کی بنی گالہ آمد، وہاں عمران خان انہیں ...
یکے بعد دیگرے مختلف ممالک کے سفیروں کی بنی گالہ آمد، وہاں عمران خان انہیں کھانے پینے کے لیے کیا پیش کرتے ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی عش عش کر اٹھے گا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی انتخابی جیت کے بعد مختلف ممالک کے سفیر بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں سفراءکو کھانے پینے کے لیے کیا پیش کیا جاتا ہے؟ جان کر ہر پاکستانی عمران خان کی سادگی پر عش عش کر اٹھے گا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اب تک عمران خان سے سعودی عرب، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے سفیر ملاقات کر چکے ہیں اور ان تمام ملاقاتوں کی منظرعام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر چائے کا ایک کپ، پانی کی ایک بوتل اور ایک پلیٹ میں بسکٹ پڑے ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات میں تو ان کے سامنے صرف پانی کا ایک گلاس رکھا نظر آیا۔ ان تمام سفراءنے عمران خان کو انتخابی فتح پر مبارکباد کی۔عمران خان نے انتخابات میں فتح کے بعد پہلی تقریر میں جو سادگی اپنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا اس کا عملی مظاہرہ ان کی سفراءسے ملاقاتوں میں دیکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے تقریر میں کہا تھا کہ ”میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جہاں تک ممکن ہو سکا میں سادگی اپناﺅں گا، کیونکہ ہمارا ملک غریب ہے اور شاہ خرچی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...