عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی دبئی جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی دبئی جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی ...
عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی دبئی جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

  



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی دبئی جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔ ویب سائٹ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5دنوں میں اماراتی درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 4.3فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ اضافہ تحریک انصاف کی انتخابی جیت سے مارکیٹس پر پڑنے والے مثبت اثرات کے پیش نظر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان تیز رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 770پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43ہزار 557پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ”تحریک انصاف کی جیت کا مارکیٹوں پر مثبت اثر عارضی ہو گا۔یہ تحریک انصاف کی حکومت کی قابلیت اور کارکردگی پر منحصر ہو گا کہ وہ اس مثبت اثر کو کتنی دیر تک برقرار رکھ پاتی ہے۔“

اورینٹ ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راجیو رائے پنچولیا نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر نئی پاکستانی حکومت سے وابستہ توقعات پوری ہوئیں تو آئندہ دنوںمیں درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت31.30تک ہو جائے گی۔ اگر حکومت نے بہتر کارکردگی نہ دکھائی تو درہم کے بدلے روپے کی قیمت 2018ءکے اختتام تک 34سے اوپر جا سکتی ہے۔“

مزید : عرب دنیا


loading...