لاہور ہائیکورٹ کامال روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا حکم،کوڑا، تھوک پھینکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہو گا

لاہور ہائیکورٹ کامال روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا حکم،کوڑا، تھوک پھینکنے پر ایک ...
لاہور ہائیکورٹ کامال روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا حکم،کوڑا، تھوک پھینکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مال روڈ پر کوڑا، تھوک پھینکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ پر تجاوزات کیس کی سماعت کی،عدالت نے مال روڈکوماڈل روڈبنانے کاحکم دے دیا ،جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مال روڈپرکوڑا،تھوک پھیکنے پرایک ہزارروپے جرمانہ ہوگا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مال روڈکی تاریخی عمارتوں پررنگ وروغن کاکام 7اگست سے شروع ہوگا،تاریخی عمارتوں کی بحالی کیلئے سول ورک 30اگست سے شروع ہوگا۔
عدالت نے مال روڈکوماڈل بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوعوامی آگاہی مہم شروع کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کےساتھ مل کر 7اگست تک آگاہی مہم شروع کی جائے،لیسکواورپی ٹی سی ایل مال روڈپرلٹکتی تاروں کاخاتمہ کریں۔