توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کو سزا ، سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کو سزا ، سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر ...
توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کو سزا ، سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کے برخاست ہونے تک سزاسنائی اور پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ عدالتی تحمل کا اصول تمام کیسز پر لاگو نہیں ہوتا ہر کیس کے حقائق مختلف ہوتے ہیں،طلال چودھری نے چیف جسٹس اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز سے متعلق تعصبانہ الفاظ استعمال کیے، طلال چودھری کی تقریر اخلاق کے دائرے میں نہیں تھی،،طلال چودھری نے اپنی تقریر میں تضحیک آمیز زبان استعمال کی اور نفرت کا اظہار کیا، طلال چودھری نے اعلیٰ عدلیہ کو گالی دی اور اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ، ان وجوہات کی وجہ سے ہم مطمئن ہیں کہ طلال چودھری سزا کے حق دار ہیں۔

مزید : قومی


loading...