عمران خان ایک حقیقیت ہیں،انکاراستہ کوئی نہیں روک سکتا،لوگوں نے نظریے اورسوچ کوووٹ دیا:شیخ رشید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہارنے والاامیدوارشکست تسلیم نہیں کرتا،لیکن عمران خان ایک حقیقیت ہیں،انکاراستہ کوئی نہیں روک سکتا، لوگوں نے عمران خان کے نظریے اورسوچ کوووٹ دیا میں اس کے ساتھ ہراچھے برے وقت میں کھڑارہوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت میں کے آکر کوشش ہو گی مخالفین کے بھی دل جیت لیں،عمران خان کے پاس مرکز،پنجاب اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت نہیں لیکن وہ مرکز ، پنجاب کے پی میں حکومت بنانے جا رہے ہیں،بدقسمتی ہے کہ ہارنے والا دھاندلی کی دہائی دیتا ہے جبکہ کے پی کے لوگوں نے دوسری بار ایک جماعت کو ووٹ دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے حلقے کے علاوہ کہیں سزاپرانتخابات ملتوی نہیں ہوئے، کوئی ایسی پارٹی نہیں جس کالیڈرنیب کومطلوب نہ ہو،67فیصد سیاسی جماعتوں کے لیڈرز نیب کو مطلوب ہیں،شاہدخاقان عباسی،شہبازشریف،سعدرفیق پرنیب کے سنگین مقدمات ہیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ ہراچھے برے وقت میں کھڑارہوں گا، عمران خان ایک حقیقیت ہیں،انکاراستہ کوئی نہیں روک سکتا، لوگوں نے عمران خان کے نظریے اورسوچ کوووٹ دیا، میں الیکشن کے روزاپنے حلقے کے کسی پولنگ اسٹیشن پرنہیں گیا۔ آرٹی ایس سسٹم پرچٹکلہ کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرٹی ایس سسٹم گزشتہ الیکشن میں بھی ناکام ہواتھا،یہ ہواکہ سستاروئے باربار،مہنگاروئے ایک بار۔