عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے،خورشید شاہ

عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں ...
عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے،سپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے اور اس میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اور کوئی رہائش اختیار نہیں کر سکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ کیا معاہدہ کیا ہے آگے چل کر دیکھا جائے گا،یہ ایم کیو ایم کی مرضی ہے، کیا لیا ہے کیا دیا ہے؟عمران خان کے وزیراعظم ہاوس میں رہنے کی جگہ سپیکر ہاوس میں رہائش اختیار کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ان کا اپنا گھر موجود ہے، عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے،سپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے اور اس میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اور کوئی رہائش اختیار نہیں کر سکتا۔