بحریہ ٹاؤن کے ٹھیکیداروں کی جانب سے ڈیم فنڈز کے لئے 5کروڑ روپے عطیہ دینے کااعلان

بحریہ ٹاؤن کے ٹھیکیداروں کی جانب سے ڈیم فنڈز کے لئے 5کروڑ روپے عطیہ دینے ...
بحریہ ٹاؤن کے ٹھیکیداروں کی جانب سے ڈیم فنڈز کے لئے 5کروڑ روپے عطیہ دینے کااعلان

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے مہمند اور بھاشا ڈیم تعمیر کرنے کیلئے عوام سے فنڈزدینے کی اپیل کی گئی جس کے بعدبحریہ ٹاؤن کے ٹھیکیداروں کی جانب سے ڈیم فنڈزکے لئے 5کروڑ روپے عطیہ دینے کااعلان کیا گیا ہے ۔

ترجمان بحریہ ٹاؤن کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو احمدعلی ریاض ملک کی درخواست پرٹھیکداروں نے عطیہ دیااور ٹھیکیداروں کی جانب سے ڈیم فنڈزکے لئے 5کروڑ روپے عطیہ دینے کااعلان کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے اس کارخیر کیلئے بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنی جیب سے دس لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیاہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...