اداکارہ نرگس رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

اداکارہ نرگس رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
اداکارہ نرگس رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھیٹر کی معروف اداکارہ نرگس بھی ایف بی آر کے جال میں آگئیں، 9 اگست تک جواب جمع کرانےکانوٹس بھیجتے ہوئے بینک اکاؤنٹس اوراثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نرگس کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔رہائش گاہ پر بھیجے گئے نوٹس میں ایف بی آر نے غزالہ المعروف نرگس کو سال 2016 کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے نوٹس بھیج کر بنک اکاﺅنٹس اور اثاثہ جات کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے اداکارہ نرگس سے 2016 کی سفری معلومات اوراخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

نوٹس میں واضح کیا گیا کہ تفصیلات فراہم نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور