واسانے دیامیربھاشاڈیم فنڈ میں 8لاکھ 24ہزار860روپے جمع کرادیے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)واسانے دیامیربھاشاڈیم فنڈ میں 8لاکھ 24ہزار860روپے جمع کرادیے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے مہمند اور بھاشا ڈیم تعمیر کرنے کیلئے عوام سے فنڈزدینے کی اپیل کی گئی جس کے بعدواساملازمین نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کااعلان کیاتھا۔ترجمان واسا کے مطابق واسانے دیامیربھاشاڈیم فنڈ میں 8لاکھ 24ہزار860روپے جمع کرادیے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس نے اس کارخیر کیلئے بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنی جیب سے دس لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیاہے۔