اب مال روڈ پر یہ کام کرنے والے کو جرمانہ ہو گا ،لاہور ہائی کورٹ نے بڑا حکم سنا دیا

اب مال روڈ پر یہ کام کرنے والے کو جرمانہ ہو گا ،لاہور ہائی کورٹ نے بڑا حکم سنا ...
اب مال روڈ پر یہ کام کرنے والے کو جرمانہ ہو گا ،لاہور ہائی کورٹ نے بڑا حکم سنا دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مال روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کی تیاری شروع ہو گئی ،لاہورہائی کورٹ نے مال روڈ پر کوڑا اور تھوک پھینکنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے صوبائی دارالحکومت کو دلکش بنانے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تاریخی عمارتوں کی بحال کے لیے سول ورک شروع کیا جائے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم دیا کہ تاریخی عمارتوں پر رنگ روغن کا کام 7 اگست سے شروع کیا جائے اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر 7 اگست تک مال روڈ سے متعلق شہریوں میں شعور اجاگر کیا جائے۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو اور جی ایم پی ٹی سی ایل مال روڈ سے لٹکتی تاروں کا خاتمہ کریں۔

مزید : قومی


loading...