پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، 100انڈیکس42810 پوائنٹس کی سطح پر بند
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روز کی مندی کے بعد دن بھراتار چڑھاوکے بعد اختتام تیزی پر ہوا۔ 100 انڈیکس 98پوائنٹس کے اضافے سے 42810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 60 فیصدحصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کار ی مالیت میں 41ارب 48کروڑ 16لاکھ روپے سے زائد کااضافہ ہوا۔ حصص کے لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 38لاکھ 58ہزارشیئرززائد رہا۔