ٹرینوں کے کرایوں میں50فیصدکمی کے پیکج میں مزید تین ماہ کی توسیع کا اعلان

ٹرینوں کے کرایوں میں50فیصدکمی کے پیکج میں مزید تین ماہ کی توسیع کا اعلان
ٹرینوں کے کرایوں میں50فیصدکمی کے پیکج میں مزید تین ماہ کی توسیع کا اعلان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کے پیکچ میں 50 فیصد کمی کے پیکچ میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے جس کہ بعد یہ رعایتی پیکج 31اکتوبر تک جاری رہے گی۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان ریلوے نے اپنے مسافروں کی خوشی میں اضافہ کر دیا ،ترجمان ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں50فیصدکمی کے پیکج میں مزید تین ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے ، اس سے قبل ٹرینوں کے کرایوں میں50فیصد کمی کا اعلان جنوری 2018ءمیں کیا گیاتھا،اس طرح اس رعایتی پیکج میں 31اکتوبرتک توسیع کی گئی ہے،50فیصد رعایت جن ٹرینوں پر گی گئی تھی ان میں جعفرایکسپریس،عوام ایکسپریس،خیبرمیل تیزگام اورریل کار و دیگر شامل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور