کراچی میں4 ڈاکو دن دیہاڑے بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی میں4 ڈاکو دن دیہاڑے بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
کراچی میں4 ڈاکو دن دیہاڑے بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کا امن ایک بار بھر خراب کرنے کی کوششیں شرو ع ہو گئی ہیں، ڈاکو دن دیہاڑے شارع فیصل پر واقع نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل ” جیو نیوز“ کے مطابق کراچی میں چار ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر نجی بینک میں گھس گئے اور وہاں سے 7 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو ئے ، اس حوالے سے ایس ایس پی کراچی نعمان صدیقی نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو بینک میں گھس کر ڈکیتی کر کے فرار ہو گئے، ڈاکوو¿ں نے اسلحے کے زور پر بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر پر تقریباً 5 منٹ تک واردات کی، ان کا کہنا تھا کہ ملزمان بینک کے کیش کاؤنٹر سے 7 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے، ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے کراچی میں دن دیہاڑے بینک ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اور ڈی آئی جی سی آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...