صرافہ مارکیٹ میں10گرام سونے کی قیمت میں343 جبکہ فی تولہ قیمت میں 400روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں10گرام سونے کی قیمت میں343 جبکہ فی تولہ قیمت میں 400روپے کمی
صرافہ مارکیٹ میں10گرام سونے کی قیمت میں343 جبکہ فی تولہ قیمت میں 400روپے کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں انتخابات کے بعد بہتر ہوتی ہوئی سیاسی صورتحال سے ڈالر سمیت سونے کی قیمت میں بھی خاطرخواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ہونا شروع ہو گئی ہے، جس کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کمی ہوئی ہے، اس طرح کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت ،47,468 روپے فی تولہ سونے کی قیمت 55,600 روپے ہو گئی ہے۔