امریکا کی پاکستانی امداد میں کمی ، سرحدی نگرانی کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص

امریکا کی پاکستانی امداد میں کمی ، سرحدی نگرانی کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص
امریکا کی پاکستانی امداد میں کمی ، سرحدی نگرانی کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سینیٹ نے 716 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بجٹ کی منظوری دے دی، پاکستان کی امداد میں کٹوتی کر کے 15کروڑ ڈالر کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے 716 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بجٹ کی منظوری دی ہے، سینیٹ نے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ نامی یہ بل دس کے مقابلے میں 87ووٹوں سے منظور کیا، بِل میں پاکستان کے لیے فوجی امداد کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں جو پاکستان کو اپنی سرحدوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکانے اپنے دفاعی بجٹ میں پاکستان کے لیے’’ کولیشن سپورٹ فنڈ‘‘ کی مد میں 70 کروڑ ڈالر مختص کیے تھے، بل میں امریکی امداد طالبان کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی شق ختم کر دی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...