وہ ممالک جہاں پاکستانی ابھی بغیر ویزا کے جاسکتے ہیں، صرف ایک چیز چاہیے ہوگی کہ۔۔۔

وہ ممالک جہاں پاکستانی ابھی بغیر ویزا کے جاسکتے ہیں، صرف ایک چیز چاہیے ہوگی ...
وہ ممالک جہاں پاکستانی ابھی بغیر ویزا کے جاسکتے ہیں، صرف ایک چیز چاہیے ہوگی کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا میں کو ئی عزت نہیں، یہ بات ہم ہر روز سنتے ہیں۔ سال 2016ءکی عالمی رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ نیچے سے دوسرے نمبر پر آیا۔ سال 2017ءمیں اتنی بہتری آئی کہ ہماری پوزیشن ایک درجہ اوپر ہوگئی، لیکن بہرحال اب بھی ہمارا پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے۔ اس کے باوجود یہ بات جان کر آپ کو یقینا خوشگوار حیرت ہوگی کہ دنیا میں 43 ایسے ممالک ہیں جن کا دورہ آپ ویزا کے بغیر یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے کرسکتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے ممالک پاکستانی شہریوں کو ”ای ویزا“ کی سہولت بھی دیتے ہیں۔ یہ ویزا سفر سے قبل آن لائن حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ ان ممالک میں جانے کے خواہشمند ہیں تو آپ کو عمومی شرائط پوری کرنا ہوں گی جیسا کہ ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل کی بکنگ، قیام و طعام کے اخراجات کا ثبوت وغیرہ۔ ای ویزا حاصل کرنے کے لئے آپ کو جو اشیاءدرکار ہیں ان میں پاسپورٹ کی سکین کاپی، ریٹرن ٹکٹ کی jpeg، ہوٹل بکنگ کی پی ڈی ایف، بینک سٹیٹمنٹ کی پی ڈی ایف اور دیگر متعلقہ دستاویزات بھی پی ڈی ایف ہی درکار ہوں گی۔ متعلقہ شعبے کی ویب سائٹ سے ای ویزا محدود مدت کیلئے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
پاکستانی شہریوں کو ای ویزا کی سہولت فراہم کرنے والے ممالک میں خوبصورت مسلم ملک ملائیشیا بھی شامل ہے جس کے ساحل، جنگلات اور منفرد کلچر اپنی مثال آپ ہیں۔ ملائیشیا نے پاکستانیوں کے لئے ای ویزا کی سروس کا آغاز گزشتہ سال کیا ہے۔ دیگر ممالک جو پاکستانی شہریوں کو ای ویزا کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ان میں آذربائیجان، بحرین، ترکی، سری لنکا، کمبوڈیا، اینٹی گوا اینڈ باربوڈا، جبوتی، گبون، کینیا، کرغستان،لسوتھو، میانمر، روانڈا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، تاجکستان، یوگنڈا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔