اب ان لوگوں کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے پیسے دینا پڑیں گے جو۔۔۔

اب ان لوگوں کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے پیسے دینا پڑیں گے جو۔۔۔
اب ان لوگوں کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے پیسے دینا پڑیں گے جو۔۔۔

  



سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ”واٹس ایپ“ کو آج کل کچھ مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ واٹس ایپ نے اپنی مالی مشکلات کا حل اپنے کاروباری کسٹمرز کی جیب سے رقم نکالنے کی صورت میں ڈھونڈا ہے، یعنی اب مارکیٹنگ پیغامات اور کسٹمر سروس پیغامات بھیجنے والے کاروباری اداروں سے پیسے وصول کئے جائیں گے۔

”پاکستان ٹوڈے“ کے مطابق کاروباری میسجز کے لئے فکسڈ ریٹ پر رقم وصول کی جائے گی اور ان کی ڈلیوری کنفرم کی جائے گی۔ گزشتہ روز کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کاروباری ادارے اس کی واٹس ایپ بزنس اے پی آئی کو استعمال کرسکتے ہیں جس کے ذریعے کاروباری نوعیت کے میسج بھیجے جاسکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد تقریباً ڈیڑھ ارب ہے جن میں سے ایک بہت بڑی تعداد کاروباری صارفین کی بھی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ کاروباری میسجز پر فیس عائد کرنے سے واٹس ایپ کو کروڑوں ڈالر کی آمدن ہو گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...