نیا پاکستان بنانے کیلئے آزاد ممبران کی بولیاں لگائی جارہی ہیں ، ہارس ٹریڈنگ سے بننے والی حکومت کونسی اصلاحات اور بہتری لاسکے گی:سردار حسین بابک

نیا پاکستان بنانے کیلئے آزاد ممبران کی بولیاں لگائی جارہی ہیں ، ہارس ٹریڈنگ ...
نیا پاکستان بنانے کیلئے آزاد ممبران کی بولیاں لگائی جارہی ہیں ، ہارس ٹریڈنگ سے بننے والی حکومت کونسی اصلاحات اور بہتری لاسکے گی:سردار حسین بابک

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور  نومنتخب ممبر پختونخوا اسمبلی سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ایک پارٹی کو برسراقتدار لانے کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کرنے کے بعد اب سارے ملک میں جہانگیرترین اینڈ کمپنی کی خدمات حاصل کرکے حکومتیں بنانے کیلئے اربوں روپیہ استعمال ہورہا ہے اور حکومتیں بنانے کا آغاز بدترین ہارس ٹریڈنگ سے شروع کی گئی ہے، ہارس ٹریڈنگ سے بننے والی حکومتیں کونسی اصلاحات اور بہتری لاسکیں گی؟۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار حسین بابک نے کہا کہ آج نئے پاکستان کے بانی حکومتیں بنانے کیلئے تمام طریقہ واردات کے استعمال میں کوئی وقت ضائع نہیں کررہے، آج حکومتیں بنانے کیلئے اربوں خرچ کرنے والے کیا اس ملک کے وسائل سے اپنی سرمایہ کاری اور خسارہ پورا نہیں کرینگے؟ کرپشن کے خاتمے اور احتساب کا ڈھونگ رچانے والے کرپشن کسے کہتے ہیں؟۔ سردار حسین بابک نے مزید کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ بار بار اور ہر مرحلے پر جمہوریت پر وار کئے جارہے ہیں، حکومتیں بنانے کے جنونی ملک میں جمہوریت کا مذاق اڑارہے ہیں، ماضی میں جائز اور ناجائز پر دن رات لیکچر دینے والے نئے پاکستان کے بانی آج تحت اسلام آباد کے حصول کیلئے سب کچھ کرنا جائز سمجھ رہے ہیں۔ سردارحسین بابک نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہے اور انہیں جمہوریت کی مضبوطی، ملکی سلامتی اور ہارس ٹریڈنگ کے روک تھام کیلئے اپنی جدوجہد میں تیزی لانی ہوگی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...