مجھے وزارت اعلیٰ سے متعلق علم نہیں،پارٹی ترجمان میڈیا کو آگاہ کر دیں گے :عاطف خان

02 اگست 2018 (19:25)

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد خیبر پختونخواہ میں وزیر اعلیٰ کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں پرویز خٹک ،عاطف خان ،اسد قیصرو دیگر شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ” جیو نیوز ‘مطابق خیبر پختونخواہ کے متوقع وزیر اعلیٰ عاطف خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزارت اعلیٰ سے متعلق علم نہیں ہے کہ پارٹی کن ناموں پر غور کررہی ہے،جب فیصلہ ہوگا تو پارٹی کے ترجمان میڈیا کو آگاہ کر دیں گے،ایک دو روز میں کے پی کی وزارت اعلیٰ سے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا، میرے قومی اسمبلی کے حلقے میں دوبارہ گنتی کا عمل طویل ہے۔

واضح رہے میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جا رہا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے لئے عاطف خان کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی گزشتہ گورنمنٹ میں عاطف خان وزیر تعلیم کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

مزیدخبریں