پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہور میں غیر معیاری خوراک مہیا کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں ،معروف ریسٹورنٹ سیل 4 کو بھاری جرمانے

پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہور میں غیر معیاری خوراک مہیا کرنیوالوں کیخلاف ...
پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہور میں غیر معیاری خوراک مہیا کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں ،معروف ریسٹورنٹ سیل 4 کو بھاری جرمانے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی پر ریسٹورنٹ اور غیر معیاری دودھ کی فروخت پر مِلک شاپ کو سیل کر دیا جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 4فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے،زائدلمعیاد خوراک تلف کرتے ہوئے 178 کو وارننگ نوٹس جاری کئے ۔

تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں غیر معیاری خوراک مہیا کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس پر خوراک کے معیار کا جائزہ لیا اور دورانِ چیکنگ ڈیوس روڈ پر واقع بٹ کڑاہی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری خوراک مہیا کرنے ، زائدلمعیاداشیاء کی موجودگی ،ناقص مصالحہ جات کے استعمال،حشرات کی بھرمار ،غیر معیاری انتظامات،ناقص آئل کے استعمال اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ واپڈا ٹاؤن میں موجودسعید مِلک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے ، دودھ کی مقدار کو بڑھانے کیلئے یوریا ،فارملین،سرف اور پانی کی ملاوٹ کرنے ،حشرات کی بھرمار ، صفائی کے ناقص انتظامات،ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلزبھی عدم موجود گی پربھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ اور غیر معیاری اجزاء کو تلف کرتے ہوئے مِلک شاپ کو سیل کر دیا گیا۔مزید برآں شہر بھر میں کاروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا جائزہ لیا اور 4فوڈ پوائنٹس کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی، مِس لیبلنگ ،کھلے رنگ استعمال کرنے ،ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،ناقص آئل کے استعمال کرنے،حشرات کی بہتات اور گندے بدبو دار ماحول کی وجہ سے بھاری جرمانے عائد کئے۔دوسری جانب متعدد فوڈ پوائنٹس سے غیر معیاری دودھ ،زائدلمعیاد کاربونیٹیڈ ڈرنکس، ملاوٹ شدہ مکھن، کھلے رنگ ، گلی سڑی سبزیاں ، زائدلمعیاد آئل اور ناقص کیچپ کو تلف کر دیا گیا۔ سیفٹی ٹیمز نے عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر 178فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور