کراچی این اے 247 میں چھٹیوں کے بعدسرکاری سکول سے بیلٹ پیپرز برآمد
کراچی (دیلی پاکستان آن لائن) گزری کے سرکاری سکول سے سینکڑوں بیلٹ پیرز برآمدہوئے ہیں۔یہ بیلٹ پیپرز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 کے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پی پی پی رہنما اور کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی کا کہنا تھا کہ سکول سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کی تعداد 154 ہے جن میں سے 118 پر تیر کے نشان پر مہر لگی ہوئی ہے جبکہ ایک بھی بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان کی مہر نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سکول کھلنے کے بعد بیلٹ پیپر ملے ،اس طرح بیلٹ پیپرز ملنا تشویشناک ہے جبکہ کئی بیلٹ پیپرز پر دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو بھی ووٹ دئیے گئے ہیں، بلاول بھٹو کے میڈیا کنسلٹنٹ عمر قریشی کا کہنا ہے کہ این اے 247 گزری میں سرکاری سکول سے بیلٹ پیپرزملے ہیں بیلٹ پیپرزپر تیر کے نشان پر ٹھپہ لگا ہوا ہے۔
وڈیو دیکھیں:
واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی قیوم آباد کے علاقے میں کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے جنہیں آگ لگائی گئی تھی۔