پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحی کب ہوگی؟ نا قابل یقین خبر آگئی

پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحی کب ہوگی؟ نا قابل یقین خبر آگئی
پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحی کب ہوگی؟ نا قابل یقین خبر آگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے اور ممکنہ طورپر یہ 22 اگست کو ہوگی۔

نجی نیوز چینل ”سماءنیوز “ کے مطابق ماہر ین فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 12 اگست کی شام نظر آئے گا جس کے باعث یکم ذی الحجہ13 اگست اورعید الاضحی 22 اگست 10 ذ ی الحجہ کو ہوگی،اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ کو ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے، جبکہ فرزندان اسلام 21اگست کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا گیا تھا تاہم عیدالفطر ایک دن نہ منائی جاسکی تھی۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا


loading...