الیکشن کمیشن کا آرٹی ایس بند ہونے کے معاملے کی انکوائر ی کا فیصلہ ، کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا

الیکشن کمیشن کا آرٹی ایس بند ہونے کے معاملے کی انکوائر ی کا فیصلہ ، کابینہ ...
الیکشن کمیشن کا آرٹی ایس بند ہونے کے معاملے کی انکوائر ی کا فیصلہ ، کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دن آرٹی ایس بند ہونے کی انکوائری کروانے کا فیصلہ کیاہے ، انکوائر ی کے لئے کابینہ ڈویژن کوخط لکھ دیا گیا ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن کے دن آرٹی ایس سسٹم بند ہونے کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے اور آرٹی ایس کی انکوائر ی کیلئے کابینہ ڈویژن کوخط لکھ دیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ آرٹی ایس سسٹم کی خرابی کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ کمیٹی میں پی ٹی اے اور این ٹی آئی ایس بی کے تکنیکی ماہرین کو شامل کیا جائے ۔کمیٹی تحقیقات کرکے چارہفتے میں رپورٹ مرتب کرے۔ انکوائر ی کمیٹی کے ٹی او آر ز میں سات نکات شامل ہیں جن کے مطابق کمیٹی نادرا کے آرٹی ایس کی تیاری اور تکمیل کا جائزہ لے گی ۔ آرٹی ایس کے معیار کابھی جائزہ لیا جائے گا۔