ہسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ ناروا سلوک ،ذمہ دار کون ہے ؟جنرل ہسپتال لاہور سے دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھیں

ہسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ ناروا سلوک ،ذمہ دار کون ہے ؟جنرل ...
ہسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ ناروا سلوک ،ذمہ دار کون ہے ؟جنرل ہسپتال لاہور سے دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھیں

  



کسی بھی سرکاری ہسپتال میں آنے والا مریض ڈاکٹر کے لئے عام مریض ہوتا ہے جب کہ لواحقین میں سے کوئی کسی کا باپ ہوتا ہے، کسی کا بیٹا، کسی کا بھائی اور  کوئی کسی کا شوہر۔سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات کا رونا تو میڈیا پر اکثر رویا ہی جاتا ہے لیکن ارباب اقتدار اس حوالے سے کوئی بھی ایسا حوصلہ افزا اقدام نہیں کرتے جس سے بیمار کے ساتھ ساتھ تیمارداروں کے مسائل بھی کم ہوں ۔ایک زمانہ تھا کہ ڈاکٹروں کی بہت قدر تھی، انہیں مسیحا اور فرشتہ کہا جاتا تھا۔ سفید کوٹ دیکھتے ہی مریضوں اور ان کے لواحقین کی نگاہیں احتراماً جُھک جاتیں اور وہ ان کے ہاتھ چومنے کو لپکتے تھے، دیگر طبی عملہ کو بھی عزت و احترام دیا جاتا تھا ، رفتہ رفتہ یہ رشتہ کمزور پڑتا گیااور اب نوبت دھینگا مشتی تک پہنچ چکی ہے۔ ایسا کیوں ہوا اور ہم اس درجہ پستی تک کیونکر پہنچے؟ قصوروار ہم سبھی ہیں، ڈاکٹر بھی، پیرا میڈیکل سٹاف بھی، مریض بھی، لواحقین بھی، سرکار بھی، کچھ نادیدہ ہاتھ بھی، اور شاید من حیث القوم معاشرہ بھی۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ویڈیو گیلری


loading...