پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق کا حج مشن کے انتظامات کا معائنہ

پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق کا حج مشن کے انتظامات کا معائنہ
پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق کا حج مشن کے انتظامات کا معائنہ

  



جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان هشام بن صدیق نے پاکستانی حجاج  کرام کے حج مشن کے انتظامات  کا معائنہ کرنے کے لئے مکہ مکرمہ کا دورہ کیا. اس دورہ میں قونصل جنرل شہریار اکبر خان اور ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی بھی انکے ھمراہ  تھے۔

ڈائریکٹر حج، امتیاز شاہ نے حج انتظامات کے بارے میں سفیر کو آگاہ کیا. اب تک، 76000 پاکستانی حجاج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں؛ جن میں سے 51000 سرکاری حج سکیم کے تحت اور 25000 نجی حج سکیم کے تحت شامل ہیں. حجاج کی شکایات پرفوری عمل درآمد کیلئے ایک مؤثر شکایت ہینڈلنگ میکانزم موجود ہے. سفیر نے پاکستان حجاج کے لئے حج مشن ہسپتال کا دورہ  بھی کیا. ہسپتال نے ابھی تک گیارہ ہزار حاجیوں کا علاج کیا ہے اورضرورت مندوں میں سو سے زائد وہیل چیئرز تقسیم کی ہیں. مریضوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات اور طبی عملے کے علاج کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد میں، سفیرنے مکہ میں حجاج کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا. رہائشیوں نے رہائش اور کھانے کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا.سفیر نے بہترین انتظامات کے لئے حج مشن کی کوششوں کی تعریف کی اور معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا.

مزید : عرب دنیا


loading...