”عمران خان حلف تو ایوان صدر میں ہی اٹھائیں گے لیکن اس کے ایک یا دو دن بعد۔۔۔“ عمران خان کے حلف اٹھانے کے چند دن بعد عوامی مقام پر یہ کام کیا جائے گا؟ پی ٹی آئی والوں کیلئے خوشخبری آ گئی

”عمران خان حلف تو ایوان صدر میں ہی اٹھائیں گے لیکن اس کے ایک یا دو دن بعد۔۔۔“ ...
”عمران خان حلف تو ایوان صدر میں ہی اٹھائیں گے لیکن اس کے ایک یا دو دن بعد۔۔۔“ عمران خان کے حلف اٹھانے کے چند دن بعد عوامی مقام پر یہ کام کیا جائے گا؟ پی ٹی آئی والوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں برتری حاصل کی اور وفاق میں حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کی جیت کیساتھ ہی عمران خان کے وزیراعظم بننے کی باتیں بھی شروع ہو گئیں اور پھر یہ خبر منظرعام پر آئی کہ عمران خان ایوان صدر کے بجائے ڈی چوک میں عوامی اجتماع میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی کے کئی دیگر رہنماءکی بھی یہی خواہش ہے۔

ایوان صدر نے عمران خان کی اس خواہش کے برعکس سمری بھیجی اور کہا کہ وزارت عظمیٰ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہی ہو گی جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے بھی باقاعدہ بیان جاری کر دیا گیا ہے کہ عمران خان ایوان صدر میں ہی حلف اٹھائیں گے۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار خاور گھمن کے مطابق عمران خان حلف تو ایوان صدر میں ہی اٹھائیں گے مگر حلف اٹھانے کے ایک یا دو روز بعد کسی عوامی مقام پر جشن منانے کیلئے تقریب منعقد کئے جانے کا امکان ہے جس میں بیرون ملک سے آنے والی کھلاڑی اور اداکار بھی شریک ہوں گے تاہم اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا لیکن یہ بات ضرور ہے کہ عمران خان اور کئی دیگر رہنماﺅں کی یہ خواہش تھی کہ وہ عوامی اجتماع میں حلف اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 یا6 اگست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں جیتنے والے تمام امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد آزاد امیدوار تین روز کے اندر کسی بھی پارٹی میں شامل ہو جائیں گے اور ایسا لگ رہا ہے کہ قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 10 یا 11 اگست کو ہو گا جس میں پہلے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا اور پھر وزیراعلیٰ کیلئے انتخاب ہو گا۔

خاور گھمن نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ عمران خان ڈی چوک میں حلف اٹھائیں لیکن ایوان صدر کی جانب سے یہ سمری پہنچائی گئی ہے کہ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہی ہو گی جس کے بعد پی ٹی آئین ے بھی ایک بیان میں اس کی تصدیق کی اس کے ایک دو روز بعد کسی عوامی مقام پر جشن منانے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا جا سکتا ہے جس میں بیرون ملک سے آنے والے کھلاڑی اور اداکار بھی شریک ہو سکتے ہیں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور