متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن کمیشن سے کراچی میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا

متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن کمیشن سے کراچی میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا
متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن کمیشن سے کراچی میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات کے بعد مختلف رہنماؤں اور پارٹیوں کی جانب سےدوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ا س حوالے سے ایم کیو ایم نے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کراچی میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل”ہم نیوز“ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کوخط لکھا ہے جس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے قومی و صوبائی حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے،،خط میں کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، ایم کیو ایم کو ووٹوں کی گنتی کے عمل پرتحفظات ہیں۔

مزید : قومی /الیکشن /سندھ اسمبلی /علاقائی /سندھ /کراچی