’ہمارے بچے کی موت ہوگئی‘ بچے کو جنم دینے والی خاتون نے باپ کو افسوسناک خبر دے دی، پھر آدمی نے تابوت کھول کر دیکھا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، اس میں لاش نہ تھی بلکہ۔۔۔

’ہمارے بچے کی موت ہوگئی‘ بچے کو جنم دینے والی خاتون نے باپ کو افسوسناک خبر ...
’ہمارے بچے کی موت ہوگئی‘ بچے کو جنم دینے والی خاتون نے باپ کو افسوسناک خبر دے دی، پھر آدمی نے تابوت کھول کر دیکھا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، اس میں لاش نہ تھی بلکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیگوسکالپا(نیوز ڈیسک)دھوکے اور فراڈ کے بہت سے واقعات آپ نے سن رکھے ہوں گے لیکن ایسی جعلسازی کے بارے میں کبھی نہیں سنا ہو گا جو افریقی ملک ہنڈوراس میں ایک خاتون نے کر دکھائی۔ اس مکار خاتو ن نے پہلے تو نو ماہ تک اپنے شوہر کو یہ دھوکہ دئیے رکھا کہ وہ حاملہ ہے اور پھر جعلی زچگی اور بچے کی موت کا ڈرامہ بھی کر ڈالا۔
میل آن لائن کے مطابق سپاہی میلون منڈوزا کی اہلیہ روزا کیسٹیلانو کو خدشہ لاحق تھا کہ اولاد نہ ہونے کے سبب کہیں اس کا شوہر اسے بانجھ سمجھ کر طلاق نہ دے ڈالے۔ اس خدشے کو رفع کرنے کے لئے اس نے انتہائی سفاکانہ ڈرامہ رچایا، جو بُری طرح ناکام ہو گیا۔
روزا نے پہلے تو اپنے شوہر کو خبر دی کہ وہ حاملہ ہو گئی ہے اور پھر پورے نو ماہ تک حمل کا ڈرامہ جاری رکھا۔ نوماہ مکمل ہونے کو تھے جب وہ اپنے والدین کے ہاں چلی گئی اور شوہر کو بتایا کہ وہیں بچے کو جنم دے گی۔ پھر اس نے شوہر کو خبر دی کہ وہ ہسپتال میں ہے اور اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اور پھر کچھ ہی دیر بعد یہ اندوہناک خبر سنا دی کہ بچے کی موت ہو گئی ہے۔


بیچارہ سپاہی دوسرے شہر میں اپنی ڈیوٹی پر تھا لیکن بچے کی موت کی خبر سن کر روتا پیٹتا اپنے گاﺅں واپس پہنچا۔ دوسری جانب روزا نے بتایا کہ وہ بچے کی لاش لے کر گاﺅں واپس آ رہی ہے اور اس کی تدفین کی تیاریاں کرنے کو کہا۔ اس نے اپنے عزیز و اقارب کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے بچے کا تابوت بند کر دیا ہے اور تاکید کی ہے کہ اسے کھولنے سے گریز کریں۔ اس نے بچے کے باپ کو بھی اس کا چہرہ دیکھنے کی اجازت نہیں دی اور آخری رسومات کے بعد اسے دفن کر دیا۔
بدقسمت میلون تو غم سے نڈھال تھا لیکن اس کے دوست ہوش میں تھے۔ انہیں یہ معاملہ کچھ مشکوک سا لگ رہا تھا لہٰذا انہوں نے رات کے وقت میلون کو قائل کیا کہ بچے کا تابوت نکال کر تصدیق کی جائے۔ رات گئے وہ سب قبرستان گئے اور قبر کھود کر تابوت نکالا۔ جب اس تابوت کو کھولا گیا تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ اس میں بچے کی بجائے کپڑوں میںلپٹی ایک گڑیا تھی۔
میلون کے دوست اسماعیل میجیہ نے بتایا کہ وہ تابوت کو اسی طرح اٹھا کر پولیس سٹیشن لے گئے۔پولیس نے میلون کی شکایت پر اس کی اہلیہ روزا کے خلاف جعلسازی اور فراڈ کے الزامات کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ بدقسمت خاتون دھوکہ دے کر اپنا گھر بچانے کی فکر میں تھی، مگر گھر تو کیا بچتا الٹا اب جیل بھی جانا پڑے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -