کتا پالنے کا شو ق شہر ی کو ہاتھ پاﺅں سے محروم کر گیا

کتا پالنے کا شو ق شہر ی کو ہاتھ پاﺅں سے محروم کر گیا
کتا پالنے کا شو ق شہر ی کو ہاتھ پاﺅں سے محروم کر گیا

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کتا پالنے کا شو ق شہر ی کو ہاتھ پاﺅں سے محروم کر گیا، کھیلنے کے دوران کتے نے انہیں چاٹ لیا۔ کتے کے لعاب سے گریگ کو ایسا بیکٹیریل انفیکشن ہوگیا ہے ۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک خبر کے مطابق گریگ مینٹو فل کتوں کے شوقین ہیں اور ان کے ساتھ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ کھیلنے کے دوران کتے نے انہیں چاٹ لیا۔ کتے کے لعاب سے گریگ کو ایسا بیکٹیریل انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنے دونوں پیر اور دونوں ہاتھ گنوانے پڑ گئے۔کتے کے چاٹنے کی وجہ سے گریگ کے پورے جسم پر چھالے پڑنے شروع ہوگئے ، تیز بخار کے ساتھ انہیں قے بھی ہونے لگی۔ ہاتھوں اور پیروں میں سوجن آگئی۔ یہ علامتیں کتے کے چاٹنے سے ہونے والے بلڈ انفیکشن کی تھیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق گریگ کی جلد پر ایک چھوٹی سی کھرونچ تھی ، جس کو کتے نے چاٹ لیا تھا اور وہ انفیکشن کے شکار ہوگئے۔گریگ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کی جان بچانے کیلئے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ان کے دونوں پاوں اور دونوں ہاتھوں کو کاٹ دیا۔ آپریشن کے بعد ان کی طبیعت میں اب بہتری ہے۔ فی الحال وہ ہسپتال میں ہی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق کچھ دنوں میں انہیں ہسپتال سے چھٹی دیدی جائے گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...