48حلقوں میں دوبارہ گنتی جاری ، انتقال اقتدار کا مرحلہ 14اگست تک طے کرلیا جائیگا:ترجمان الیکشن کمیشن

48حلقوں میں دوبارہ گنتی جاری ، انتقال اقتدار کا مرحلہ 14اگست تک طے کرلیا ...
48حلقوں میں دوبارہ گنتی جاری ، انتقال اقتدار کا مرحلہ 14اگست تک طے کرلیا جائیگا:ترجمان الیکشن کمیشن

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے کہاہے کہ48حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مرحلہ جاری ہے، 14اگست تک انتقال اقتدار کا مرحلہ طے کرلیا جائیگا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف خان نے کہا ہے کہ 48حلقوں میں دوبارہ گنتی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا گنتی جاری رکھنے کا فیصلہ ریٹرننگ آفیسر کرتا ہے اور جہاں پر کوئی مسئلہ ہو وہاں پر یہ عمل روک دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست تک انتقال اقتدار کا مرحلہ طے کرلیا جائے گا جس طر ح دیگر مراحل خوش اسلوبی سے طے پائے اس طرح یہ مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا ۔آرٹی ایس کے حوالے سے سب کو تحفظات ہیں خود مجھ کو بھی ہیں لیکن الیکشن کا عمل پچھلے تمام انتخابا ت سے زیادہ زیادہ شفاف تھا ۔ آرٹی ایس کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کو خط دیا گیا ہے اور اگر اس حوالے سے کوئی کمی یا کوتاہی سامنے آگئی تو اس پر الیکشن کمیشن کی طرف سے جو ایکشن لیا جائے گا وہ سب کو نظر آجائے گا ۔

مزید : قومی /الیکشن


loading...