انتخابات پر تمام تحفظات کے باوجود عوامی مینڈیٹ کا احترام اور جمہوری سسٹم کی مضبوطی چاہتے ہیں:اسد الللہ بھٹو

انتخابات پر تمام تحفظات کے باوجود عوامی مینڈیٹ کا احترام اور جمہوری سسٹم کی ...
انتخابات پر تمام تحفظات کے باوجود عوامی مینڈیٹ کا احترام اور جمہوری سسٹم کی مضبوطی چاہتے ہیں:اسد الللہ بھٹو

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات پر تمام ترتحفظات کے باوجود عوامی مینڈیٹ کا احترام اور جمہوری سسٹم کی مضبوطی چاہتے ہیں،ہمارا گلہ جیتنے والے امیدواروں سے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن سے ہے ،جو پرامن اور ماضی کے مقابلے میں بہتر انتظامات کرنے کے باوجود عوامی مینڈیٹ کی حفاظت کرنے میں ناکام ثابت ہوا، ہم نئی حکومت کی مخالفت برائے مخالفت نہیں بلکہ اچھے کاموں کی بھرپورحمایت اورجہاں بھی اسلام،نظریہ پاکستان اورجمہوری اقدار کے برعکس کوئی اقدام ہوا تو احتساب اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایوب گوٹھ میں معززین سے ملاقات اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےاسداللہ بھٹو نے کہا کہ نظریاتی کارکن کبھی بھی حالات سے مایوس نہیں ہوتے بلکہ اگلے مرحلے کیلئے مزید نئے عزم وحوصلے کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں،انتخابات میں فتح وشکست جماعت اسلامی کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان نے جذبہ وہمت سے دن رات مہم چلائی اور قوم کے سامنے دیندارودیانتدار قیادت بھی پیش کی،جمہوری سسٹم میں ملک میں تبدیلی کا واحد ذریعہ انتخابات ہی ہیں،ان شاءاللہ جماعت اسلامی ملک میں اصلاح معاشرہ ،شریعت کے نفاذ اور ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جدوجہد کرتی رہے گی۔ 

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...